زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی کی سزا دینے کے لیے درخواست دائر

قصور: ننھی زینب کے والد نے اپنی بچی کے قاتل کو سرعام پھانسی کی سزا دینے کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

سٹی نیوز کے مطابق قصور میں زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے بعد قتل کی گئی معصوم بچی زینب کے والد امین انصاری نے اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ کے توسط سے مجرم عمران کو سرعام پھانسی دینے کے لیے درخواست دائر کی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ مجرم عمران نے سزا کے خلاف عدالت عالیہ اور سپریم کورٹ سے رجوع کیا لیکن عدالتوں نے شواہد اور بیانات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کی اپیلیں مسترد کردیں، قانون کے مطابق مجرم کو دی گئی سزائے موت پر عمل درآمد کیا جائے اور اسے سرعام پھانسی دی جائے تاکہ پھر کوئی اس قبیح فعل کا مرتکب نہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں