جانئے آج آپ کا دن کیسا رہے گا

اپنے طریقہ کار پر نظر ثانی کرلیں ہو سکے تو خود ہی اپنا ’’محاسبہ‘‘ کرلیں اس طرح آپ کو اس بات کا اندازہ ہو جائیگا کہ آپ نے کہاں غلطی کی ہے۔ اگر آپ نے اصلاح کرلی تو شاید خطرے کی زد سے نکل جائیں ۔

ثور:
22اپریل تا20مئی

ذہنی کیفیت عجیب و غریب رہے گی، کسی سے الجھنے کی غلطی نہ کریں ورنہ بات دور تک جا سکتی ہے، کاروبار نو کا آغاز شوق سے کیجیے، نتائج شاندار برآمد ہو سکتے ہیں، کاروباری لحاظ سے کھویا وقار حاصل کر سکیں گے۔

جوزا:
21مئی تا21جون

آپکے ذاتی منصوبے درست نہیں ہیں، اپنے مخلص ساتھیوں کے ساتھ مشورہ ضرور کر لیں تاکہ متوقع نقصان نہ ہو سکے کسی کے ساتھ لڑائی جھگڑا کرنے کی غلطی ہرگز نہ کریں، مفت کی دولت مل سکتی ہے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

آپ اچھی طرح واقف ہیں کہ جہاں بے شمار ہمدرد ہوں وہاں چند افراد مخالف بھی ہوتے ہیں اور جب انھیں موقعہ مل جائے تو نقصان پہنچانے سے باز نہیں آتے ان سے حتی الامکان بچنے کی کوشش کریں۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

ہمیں یقین ہے کہ آپ نے ہمارے مشوروں کو اہمیت اور اس کے فوائد کا حقیقی اندازہ لینے کے بعد ’’ گھر سدھار‘‘ مہم شروع کر دی ہوگی دیکھ لیں آپ کے حالات کس قدر ہموار ہو چکے ہیں۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

اپنے خیالات کو بھی کنٹرول میں رکھنے کی کوشش کیجیے، کوئی شخص آپ کو بعض اہم معاملات کے سلسلے میں جذباتی فیصلے کرنے پر مجبور کر سکتا ہے اس شخص کو اپنا دوست ہرگز نہ سمجھیں۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

دیکھئے دوسروں پر بلاوجہ غصہ نہ اتاریئے اس طرح تو آپ اپنے دشمنوں کی تعداد میں اضافہ کر لیں گے بہتر یہی ہے کہ آپ اپنے اچھے ساتھیوں کو اعتماد میں لے کر اس غلطی کا کوئی حقیقی حل تلاش کیجیے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

کاروبار کرنیوالے حضرات کو بھی ہم احتیاط کا مشورہ دیں گے پوری جدوجہد اور محنت کیجیے جو کچھ ملے اسی پر اکتفا کر لیں زیادہ لالچ میں نہ پڑیں ورنہ گزر و اوقات کے لیے بھی مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

دماغ پریشان خیالات کی آماجگاہ بنا رہے گا، سوچا ہوا منصوبہ بری طرح سے ناکام ہو سکتا ہے، محبت میں مایوسی ہو سکتی ہے، کوئی مخالف آپ سے دوستی کا خواہاں ہو سکتا ہے، آپ اسے مایوس نہ کیجیے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

ملازمت کو خطرہ ہو سکتا ہے ایسا کسی مخالف شخص کی وجہ سے ہو سکتا ہے جو کہ کافی عرصے سے اس نازک موقع کا منتظر تھا، بہتر ہے کہ آپ موجودہ جگہ اپنا تبادلہ کرا لیں تاکہ یہ فضول قسم کی جھک جھک ختم ہو جائے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

اگر شریک بزنس آپ کا کوئی دوست ہے تو پھر احتیاط کی ضرورت ہے کیونکہ آپ کا کوئی دوست اپنی غلط حرکات کی وجہ سے ذہنی پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

اگر آپ نے ہمارے سابقہ مشوروںپر اب تک عمل نہیں کیا تو یہ آپ کی عظیم غلطی ہے دیکھ لیجیے کہ آپ کی جلد بازی اور غلط قسم کی پلاننگ کیا رنگ لا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں