ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کی تیاریاں مکمل، بیوپاری جانوروں کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے

کراچی: ( سٹی نیوز) کراچی میں ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی لگنے کی تیاریاں مکمل ہو گئیں، ملک بھر سے بیوپاری اپنے جانوروں کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے، انتظامیہ کا کہنا ہے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرایا جائے گا، منڈی میں سماجی فاصلے رکھنا اور ماسک پہننا لازمی ہوگا۔

بڑے تہوار کیلئے سب سے بڑے شہر میں الگ ہی دنیا سجنے کو تیار، کراچی میں مویشی منڈی آباد ہو گئی، سپرہائی وے پر ایک ہزار ایکٹر پر منڈی سج گئی۔ سینکڑوں کی تعداد میں جانور منڈی پہنچا دیئے گئے، سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے خریداروں نے بھی منڈی کا رخ کرنا شروع کردیا۔

کورونا وائرس کے باعث شہری فکرمند تھے کہ منڈی لگے گی یا نہیں، مویشی منڈی میں جانوروں کو اتراتا دیکھا تو شہریوں نے بھی سکھ کا سانس لیا مگر جانوروں کی قیمتوں نے ان کے ہوش اڑا دیئے، مزید جانور آنے سے قیمتیں مناسب ہونے کی امیدیں بھی لگا لیں۔

مویشی منڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ منڈی میں 5 لاکھ مویشی رکھنےکے انتظامات کئے گئے ہیں، کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی درخواست ہے۔ مویشی منڈی میں کھانے پینے کے اسٹالز کی بکنگ کا بھی آغاز ہوگیا ہے، منڈی میں آئندہ ہفتے بڑی تعداد میں جانور لائے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں