بابر علی چوتھے بچے اور دوسرے بیٹے کے باپ بن گئے

لاہور: (سٹی نیوز) اداکار بابر علی کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے اور اب وہ چار بچوں کے باپ بن گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار نے نومولود بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ، جس کا نام انہوں نے محمد عیسیٰ رکھا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بابر علی کے 3 بچے ہیں جن میں سے 2بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔

بابر علی نے بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ مجھ سے اور میری بیوی سے زیادہ میری بیٹیاں خوش ہیں کہ انہیں ایک اور بھائی مل گیا اور وہ اس کا بہت خیال رکھ رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں