نبیل قریشی اور فضا علی کا لیاری گینگ وار پر ویب سیریز بنانے کا اعلان

لاہور: (سٹی نیوز) پاکستانی ہدایت کار نبیل قریشی اور فضا علی میراز نے ’’لیاری گینگ وار‘‘ پر ویب سیریز بنانے کا اعلان کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نبیل قریشی نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ ہم کافی مدت سے اس پر کام کر رہے ہیں لیکن یہ ویب سیریز کے اعلان کا بہترین وقت ہے اور شوٹنگ جلد شروع کردی جائے گی۔

دونوں ہدایت کاروں نے نامعلوم افراد، ایکٹر ان لا، نامعلوم افراد 2 اور لوڈ ویڈنگ جیسی شاندار فلمیں مل کر بنائی ہیں جبکہ ان کی پانچویں فلم ’’قائداعظم زندہ باد‘‘ بھی ریلیز کیلئے تیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں