وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کل سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں،جس میں نئی امریکی پالیسی پر پاکستانی موقف پر بات ہوگی

اسلام آباد(سٹی نیوز)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کل سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں،جس میں نئی امریکی پالیسی پر پاکستانی موقف پر بات ہوگی۔
وزیراعظم شاہدخاقان عباسی عمرے کی ادائیگی کے لئے کل سعودی عرب جارہے ہیں،دورے کے دوران سعودی اہم قیادت سے ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سعودی قیادت سے ملاقات کی صورت میں نئی امریکی پالیسی پر پاکستان کو موقف سامنے رکھیں گے۔جبکہ ان کے ساتھ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی ان کے ہمراہ ہوں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں