بوم ،بوم آفریدی ٹی ،ٹوئنٹی میں اپنی واپسی کر رہے ہیں

ڈھاکہ(ویب ڈیسک)بوم ،بوم آفریدی ٹی ،ٹوئنٹی میں اپنی واپسی کر رہے ہیں ،جن کو میدان میں دیکھنے کے شائقین بے تاب ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شاہد خان آفریدی اس بار بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں حصہ لے رہے ہیں جس میں وہ ڈھاکہ ڈائینیمائیٹ کی طرف سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔
2016کے ایڈیشن میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی اس لیگ میں شامل نہیں تھا تاہم اس بار پاکستان کرکٹ بورڈ نے کچھ کھلاڑیوں کو این او سی دینے کا عندیہ دیا ہے۔
ڈھاکہ ڈائینیمائیٹ میں شاہد آفریدی کے علاوہ پاکستان کے سٹار فاسٹ باؤلر محمد عامر کا نام بھی لیا جا رہے۔جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن ،سری لنکا کے کمار سنگاکارا ،آسٹریلیا کے شین واٹسن کے نام شامل ہیں۔
بنگلہ دیش پریمیر لیگ رواں برس نومبر میں کھیلی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں