ای سی او ممالک کے لیے ٹرانس شپمنٹ پالیسی لا رہے ہیں، مشیر تجارت

اسلام آباد: (اے پی پی) مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ ای سی او ممالک کے لیے بھی ٹرانس شپمنٹ پالیسی لا رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورچوئل انٹرنیشنل ٹریڈ فورم (ای سی او چیپٹر) سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مشیر تجارت نے کہا کہ ازبکستان کے نائب وزیراعظم اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ شپمنٹ پالیسی کے لیے چیمبر آف کامرس کی تجاویز کو ترجیح دی جائے گی۔ ہماری پھلوں اور سبزیوں کی ایکسپورٹ 750 ملین ڈالر ہوئی ہیں جو ایک اہم کامیابی ہے۔

افغانستان میں پاکستان کے سابق سفیر سید ابرار حسین نے خطاب میں کہا کہ ای سی او میں تجارت بڑھا کر علاقائی تجارت کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ افغانستان میں امن ضروری ہے تاکہ وسطی ایشیائی ملکوں کے ساتھ تجارت میں اضافہ ہو۔ سیاست کو معیشت سے دور رکھنا ہو گا۔

صدر چیمبر صبور ملک نے کہا کہ ٹریڈ فورم کا مقصد تاجر برادری کو ای سی او ممالک کے ساتھ تجارتی راوبط بڑھانے ، ممبر ملکوں کی مارکیٹوں میں تجارت اور برآمدات کے مواقع کے بارے میں آگہی دینا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں