ن لیگی رہنما کہتے تھے نوازشریف باہر نہ گئے تو جان کو خطرہ لاحق ہو گا، فواد چودھری

لاہور: (سٹی نیوز) وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ ن لیگی رہنما پہلے کہتے تھے نوازشریف باہر نہ گئے تو جان کو خطرہ لاحق ہوگا، اب کہتےہیں حکومت نے خود بھیجا تھا،ہم کیسے بلوائیں۔

فواد چودھری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کل سے ن لیگی قیادت اورانکے حمایتی کہہ رہے ہیں نوازشریف کوحکومت نےخود بیرون ملک بھجوایا۔

انہوں نے کہا کہ یہی وہ دھوکا دہی اورجھوٹ ہے جس کی بنیاد پرن لیگ کی تشکیل ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں