پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آخری ون ڈے آج کھیلا جائے گا

شارجہ (ویب ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آخری ون ڈے انٹرنیشنل آج شارجہ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہو گا۔ قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا کو سیریز وائٹ واش کرنے کا عزم لئے میدان میں اترے گی جبکہ سری لنکن پہلی کامیابی کی تلاش میں سرگرداں ہو گی۔

پانچ میچوں کی سیریز کے پہلے 4 میچوں میں قومی کرکٹ ٹیم نے انتہائی عمدہ کاکردگی کا مظاہرہ کیا اور بالخصوص باؤلرز کی کارکردگی نہایت شاندار رہی جنہوں نے ناصرف مخالفین کو بڑا ہدف دینے سے روکا بلکہ ہدف کے تعاقب میں بھی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا اور ثابت کیا کہ وہ دنیا کا بہترین باؤلنگ اٹیک ہے۔

پاکستان نے پہلے میچ میں سری لنکا کو 83 رنز سے شکست دی اور دوسرے میچ میں 32 رنز سے زیر کیا۔ تیسرے میچ میں 7 وکٹوں سے دھول چٹائی اور چوتھے میچ میں بھی 7 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں