اسلام آباد:قائداعظم یونیورسٹی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد طلباکو گرفتار کر لیا

اسلام آباد(سٹی نیوز)قائداعظم یونیورسٹی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد طلباکو گرفتار کر لیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق قائداعظم یونیورسٹی کے طلباءفیسوں میں اضافہ اور ساتھیوں کیخلاف گرفتاری کیخلاف سراپا احتجاج تھے،جامعہ انتظامیہ اور طلبا میں مذاکرات کامیاب ہونے پرآج یونیورسٹی کو کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن طلبا نے ایک دھڑے نے یونیورسٹی میں مختلف ڈیپارٹمنٹس کو بند کرانے کی کوشش کی تو انتظامیہ نے پولیس کوطلب کر لیا جس نے کارروائی کے دوران 100 سے زائد طلبا کو گرفتار کر لیا اور تھانوں میں منتقل کر دیا،اس موقع پر طلبا کا کہنا تھا کہ نکالے گئے طلباکی بحالی تک احتجاج جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ فیسوں میں اضافہ کے باعث یونیورسٹی گزشتہ 15 روز سے بند تھی انتظامیہ اور طلبا میں مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد آج جامعہ کو اوپن کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں