شوہر نے گھر سے نکلنے پر بیوی پر تیزاب پھینک دیا

شیخوپورہ (ویب ڈیسک) تھانہ بھکھی کے علاقہ فیروز وٹواں میں شوہر نے اپنی بیوی پر گھر سے باہر نکلتے ہی تیزاب پھینک دیا جس سے اس کا چہرہ جھلس گیا، اسے زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ میں داخل کروادیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تسلی بخش بتائی جارہی ہے۔ بھکھی پولیس نے اطلاع ملنے پر ملزم اور اس کے ساتھی کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کردئیے ہیں۔ تیزاب گردی کے واقعہ پر علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

بتایا گیا ہے کہ خاتون امتہ السلام نے اپنے پہلے شوہر سے طلاق حاصل کرکے ملزم بلال سے کورٹ میرج کررکھی تھی اور خاتون ملزم بلال کو شادی کے متعلق گھر والوں کو بتانے پر مجبور کرتی تھی اور اس بات پر اکثر لڑائی جھگڑا بھی رہتا تھا، گزشتہ رات خاتون جونہی محلہ کی قریبی دکان سے سودا سلف لینے کے لئے نکلی اور موٹرسائیکل پر سوار اس کے خاوند ملزم بلال نے اس کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا اور فرار ہوگیا جس پر خاتون کا شور سن کا علاقہ کے بھی جائے وقوعہ پہنچ گئے جبکہ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او رضوان منظور چیمہ بھی پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے خاتون کو ڈی این کیو ہسپتال داخل کروادیا تاہم خاتون کی حالت تسلی بخش بتائی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں