عمران کو کبھی محلے میں دیکھا اور نہ ہی۔۔ زینب کے والد نے ایسا انکشاف کردیا کہ تمام اندازے غلط ثابت ہوگئے، ہر کوئی دنگ رہ گیا

لاہور (ویب ڈیسک) قصور میں قتل ہونے والی ننھی زینب کے والد امین انصاری کا کہنا ہے کہ انہوں نے مرکزی ملزم عمران کومحلے میں دیکھا اور نہ ہی کبھی اس سے ملاقات ہوئی۔ خیال رہے کہ پولیس کی جانب سے جاری کیے جانے والے شناختی کارڈ کے مطابق ملزم عمران زینب کا محلے دار ہے۔ امین انصاری کے بیان کے بعد زینب قتل کیس نیا رخ اختیار کرسکتا ہے۔
مقتولہ زینب کے والد محمد امین انصاری نے کہا کہ گرفتار ملزم عمران زینب کے قتل میں اکیلا ملوث نہیں ہے بلکہ جن لوگوں نے بچی کو گھر میں چھپانے میں مدد کی وہ بھی شریک مجرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کے اعترافی بیان کے مطابق بچی عمران کے گھر پر رہائش پذیرتھی تو یہ کیسے ممکن ہے کہ عمران کے اہل خانہ کو زینب کے بارے میں علم نہ ہو۔ امین انصاری نے مطالبہ کیا کہ زینب قتل کیس کے دیگرسہولت کاروں کو بھی حراست میں لیاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں