”نواز شریف کو ڈیل مل گئی“ معروف سیاستدان نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک) معروف سیاستدان جان اچکزئی نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف کو ڈیل مل چکی ہے اور وہ جلد ہی خودساختہ جلاوطنی کے معاہدے پر دستخط کر دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جان اچکزئی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نواز شریف کیساتھ ڈیل تقریباً طے ہو چکی ہے اور وہ جلد ہی معاہدے کے تحت علاج معالجے کے بہانے خود ساختہ جلاوطنی اختیار کر لیں گے جبکہ مریم نواز ان کی جگہ پارٹی کو سنبھالیں گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو بھی این آر او مل جائے گا اور وہ بھی پاکستان سے باہر چلے جائیں گے اور دونوں بھائی لوٹی ہوئی دولت سے ریٹائرمنٹ کی زندگی کا لطف اٹھائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں