مریم نوازاہلخانہ کیساتھ والد سے ملاقات کیلئے جیل پہنچ گئیں

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز اہلخانہ کے ہمراہ اپنے والدنوازشریف سے ملاقات کیلئے جیل پہنچ گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ کی مرکزی رہنما مریم نوازاپنے والدسے ملاقات کیلئے کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئی ہیں ،سابق وزیراعظم نوازشریف کی والدہ بیگم شمیم بھی ان کے ہمراہ ہیں۔اس موقع پر لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد سابق وزیراعظم سے اظہار یکجہتی کیلئے جیل کے باہر موجود تھی۔

مریم نواز اپنے والد کیلئے گھر سے مختلف قسم کے پکوان بھی لائی ہیں جس میں ان کی پسندیدہ ڈشزبھی ہیں،نوازشریف اپنی فیملی کیساتھ دوپہر کا کھانا کھائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں