حجرہ شاہ مقیم:سات مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر نوجوان کو اغواء کر لیا

حجرہ شاہ مقیم (نمائندہ خصوصی ) سات مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر نوجوان کو اغواء کر لیا مغوی شخص کے ورثا ء کا نوجوان کی بازیابی کے لیے حجرہ روڈ ٹائر جلا کر بلاک کر دیا ورثاء کا کہنا ہے کہ پولیس نے مقد مہ تو درج کر لیا مگر تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کر رہی اور نہ ہی مغوی کو باز یاب کر ایا ورثاء نے انصاف کے لیے حجر ہ شیرگڑھ روڈ بلاک کر کے وزیر اعلیٰ پنجاب سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق شیر گڑھ روڈ پر سات مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر نوجوان شخص کو اغواء کر لیا جبکہ نوجوان شخص کے ورثا نے مغوی شخص کی باز یابی کیلئے حجرہ شیرگڑھ روڈ کو ٹائر جلا کر بند کر دیا ورثاء کا کہنا ہے کہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے تاحال مغوی شخص کو باز یاب نہ کر ا سکی اور نہ ہی ملزمان کو گرفتار کیا جا رہاہے جبکہ اس قبل بھی ہمارے گھر ان بااثر افراد نے گھر میں موجود خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا یا ہے مغوی شخص کے ورثاء نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے واقعہ کا نوٹس لے کر انصاف کا مطالبہ کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں