حجرہ شاہ مقیم:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراطہر اسماعیل نے کہا ہے کہ میں اپنے آفس کی صفائی میں خو د حصہ لوں گا

حجرہ شاہ مقیم(نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراطہر اسماعیل نے کہا ہے کہ میں اپنے آفس کی صفائی میں خو د حصہ لوں گا کسی سائل کو میرے علم میں لائے بغیر واپس بھیجا گیاتو ذمہ دارکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ترجمان پولیس کے مطابق یہ بات انہوں نے ڈی پی او آفس کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے کہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اطہر اسماعیل نے ڈی پی او آفس کی تمام برانچوں میں جا کرمتعلقہ افسرسے مسائل سے آگاہی حاصل کی اور ان کے حل کے لیے فوری احکامات جاری کیے انہوں نے ناقص صفائی پر برہمی کااظہار کیااور کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے ہمارے دفاتر ہمارے گھر ہیں جہاں ہم گھر سے زیادہ وقت صرف کرتے ہیں یہاں کی صفائی سے سب سے زیادہ فائدہ ہمیں ہی پہنچے گا جب کہ سائلیں اور دیگر لوگوں میں بھی ہمارا امیج بہتر ہوگا آئندہ میں صفائی میں خو د حصہ لوں گا ضلع بھر سے دور دراز علاقوں سے سائل آتے ہیں ان سے میرا رابطہ ضرور کروایا جائے تا کہ ان کی داد رسی کی جا سکے اگر اس سلسلہ میں کسی کوتاہی یا غفلت کا ارتکاب کیاگیا تو ذمہ دارکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں