وزیر اعظم کے وکیل خواجہ حارث نے کہا ہے کہ جلد 10 کا مخصوص حصہ نیسکول اورنیلسن کمپنیوں سے متعلق ہے، عدالت سے درخواست کی دستاویزآئے توشریف فیملی کاموقف سن کرفیصلہ دے

اسلام آباد (سٹی نیوز ) وزیر اعظم کے وکیل خواجہ حارث نے کہا ہے کہ جلد 10 کا مخصوص حصہ نیسکول اورنیلسن کمپنیوں سے متعلق ہے، عدالت سے درخواست کی دستاویزآئے توشریف فیملی کاموقف سن کرفیصلہ دے، بی وی آئی اٹارنی جنرل کے خط میں جے آئی ٹی کی غلطیوں کی نشاندہی کی تھی
انہوں نے جے آئی ٹی جلد10بارے بتایا ہے کہ ہمیں اب جلد 10 میں کوئی اعتراض نہیں، جلد 10 میں کیا ہے سب پہلی جلد میں لکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے بی وی آئی کولندن فلیٹس کی ملکیت کی معلومات کی درخواست کی تھی اور وہ خط پڑھا جو جے آئی ٹی نے بی وی آئی اٹارنی جنرل کودرست کرکے لکھاتھا انہوں نے کہا کہ ہم نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ہمیں جلد 10کو دکھایا جائے تاکہ معلوم کر سکیں کہ اس جلد میں کیا رکھا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں