وفاقی وزیر مراد سعید، بلاول زرداری کی چھیڑ بن چکے ہیں، فیاض الحسن چوہان

لاہور: (سٹی نیوز) ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر کے کھڑے ہوتے ہی چیئرمین پیپلز پارٹی اسمبلی سے غائب ہو جاتے ہیں۔ بلاول نے گھر کی گھنٹی بجا کر بھاگنے والی حرکت کی۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بلاول بھٹو زرداری کی قومی اسمبلی میں تقریر پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تقریر کے بعد کورم کی نشاندہی کرکے بھاگ جانا انتہائی شرمناک ہے۔ بلاول نے محلے کے اس بچے جیسی حرکت کی جو گھروں کی گھنٹیاں بجا کر بھاگ جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ مراد سعید، بلاول زرداری کی چھیڑ بن چکے ہیں۔ بلاول اپنی رٹی رٹائی اور لکھی لکھائی تقریر کے جواب میں مراد سعید کی فی البدیہہ تقریر برداشت نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ مراد سعید کے کھڑے ہوتے ہی بلاول اپنے ہوش و حواس کھو کر اسمبلی فلور سے غائب ہو جاتے ہیں۔ پارلیمانی جمہوریت میں اپوزیشن تنقید کرنے کے ساتھ حکومتی بنچوں کی بات بھی سنتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں