سندھ حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی کو اہم عہدے پر فائز کردیا

کراچی: (سٹی نیوز) سندھ حکومت نے ضیاء الرحمان کو ڈپٹی کمشنر سینٹرل کراچی تعینات کردیا گیا۔ وہ خیبر پختونخوا حکومت کی صوبائی سروس کے ملازم ہیں۔

تفصیل کے مطابق پیپلز پارٹی کی حکومت نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا اہم مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے ان کے بھائی کو اہم عہدے پر فائز کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ضیاء الرحمن کو ڈپٹی کمشنر سنٹرل کراچی تعینات کر دیا گیا ہے۔ وہ اس وقت خیبر پختونخواہ حکومت کی صوبائی سروس میں ملازم میں۔

ضیاء الرحمن (ن) لیگ کے دور میں ڈپٹی کمشنر خوشاب بھی تعینات رہے۔ اس کے علاوہ فرحان غنی خان کو ڈپٹی کمشنر سینٹرل پنجاب سے تبادلہ کرکے ایڈیشنل سیکرٹری بلدیات کراچی تعینات کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں