ایک سری کے پیچھے اپنا گھر اپنے ہاتھوں اجاڑ ڈالا

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) عید قرباں کی آمد آمد ہے اور اس موقع پر بکری کی سری سے شغف رکھنے والے صاحبان بھی پرجوش ہو رہے ہیں۔ سری کے معاملے میں اس جوش کی تو سمجھ آتی ہے البتہ ہوش کھو دینا یقیناًسمجھ سے باہر ہے۔کچھ ایسی ہی جنونیت کا مظاہرہ ایک عرب شوہر نے کیا ہے، جس نے مہمانوں کو بکری کی سری پیش نہ کرنے پر بیوی کو طلاق دے ڈلی۔
اس شوہر نے اپنے دوستوں کو دعوت پر مدعو کررکھا تھا، جس میں بکری کی سری ایک اہم ڈش کے طور پر پیش کی جانی تھی۔ بدقسمتی سے اس کی اہلیہ کھانا پیش کرتے ہوئے سری کھانے کی ٹیبل پر رکھنا بھول گئی، جس کی سزا اسے طلاق کی صورت میں ملی۔ رپورٹ کے مطابق جونہی اس شخص کے دوست رخصت ہوئے تو وہ سیدھا بیوی کے پاس گیا اور اسے طلاق دے دی، یعنی ایک سری کے پیچھے اپنا گھر اپنے ہاتھوں اجاڑ ڈالا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں