مہوش حیات کو فارغ وقت ’’فلوفی اور اوریو‘‘کیساتھ گزارنا پسند

لاہور: (سٹی نیوز) اداکارہ مہوش حیات نے فارغ وقت اپنے پالتو کتوں کی جوڑی کے ساتھ گزارنے لگیں، انہوں نے فلوفی اور اوریو نامی چھوٹے پالتو کتوں کو اپنی سچی محبت بھی قرار دے دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مہوش حیات نے اپنے پالتو کتوں کے ساتھ ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ ’’اتوار کے بور دن فلوفی اور اوریو کیساتھ وقت گزارنا بہت اچھا لگتا ہے‘‘۔ انہوں نے سچی محبت کا ہیش ٹیگ اور لوسائن بھی استعمال کیا۔ سوشل میڈیا پر صارفین اور اداکارہ کے مداحوں نے ان کی تصویر کو بے حد پسند کیا اور دلچسپ تبصرے بھی کئے۔قدرت نے جانوروں میں سچے جذبات کا اظہار رکھا ہے جو وہ کسی بناوٹ کے بغیر کر دیتے ہیں، پالتو جانوروں کی یہی معصومیت انسان کو ان کے قریب لے آتی ہے اور طوطے، بلی اور کتے سمیت جانوروں کی یہی محبت اور معصومانہ ادائیں انسان کو بھلی لگتی ہیں بلکہ بعض اوقات تو یہ ایسی مضحکہ خیز حرکتیں کرتے ہیں کہ انسان ہنستے ہنستے لوٹ پوٹ ہو جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں