اداکارہ عتیقہ اوڈھو کو شراب کیس سے بری کر دیا گیا

راولپنڈی: (سٹی نیوز) معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو کو شراب کیس سے بری کر دیا گیا، ان کے خلاف 2 بوتل شراب برآمدگی کا مقدمہ 2011 میں درج کیا گیا تھا۔

سول کورٹ راولپنڈی کے جج یاسر چوہدری نے اداکارہ عتیقہ اوڈھو کو شراب کیس میں کوئی ثبوت نہ ملنے پر باعزت بری کر دیا۔ اداکارہ کا فیصلے کے بعد کہنا تھا کہ فیصلہ دیر سے سہی بالآخر مل ہی گیا۔ عتیقہ اوڈھو پر اسلام آباد سے کراچی جاتے ہوئے شراب برآمدگی کا الزام تھا، سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کے ازخود نوٹس پر اداکارہ کے خلاف شراب برآمدگی کا مقدمہ 7 جون 2011 میں تھانہ ائیر پورٹ میں درج کیا گیا تھا۔

9 سال کے طویل عرصے کے دوران 210 پیشیاں ہوئیں جبکہ 16 بار جج تبدیل ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں