لاہور: ایک اور نوجوان آن لائن گیم پب جی کی بھینٹ چڑھ گیا، زندگی کا خاتمہ کر لیا

لاہور: (سٹی نیوز) لاہور میں ایک اور نوجوان آن لائن گیم پب جی کی بھینٹ چڑھ گیا، نوجوان نے خود کو گولی مار لی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آن لائن گیم پب جی کے دیوانوں کی تعداد لاکھوں میں ہے جو ہر روز اس گیم کو کھیلتے ہیں، تاہم گزشتہ ہفتوں کے دوران گیم کے باعث متعدد نوجوانوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے۔ تھانہ ہربنس پورہ کے علاقہ میں احسن نامی نوجوان نے خود کو گولی مار لی۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ پب جی گیم کھیلنے کے بعد بچہ کمانڈو بننے کی خواہش کر رہا تھا، نوجوان گزشتہ چند ہفتوں سے گھر میں کمانڈو ٹریننگ بھی کر تا رہا، احسن گذشتہ چار روز سے چپ چپ تھا، رات گئےخودکشی کر لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں