لاہور:میونسپل کارپوریشن کے افسروں نے قومی خزانے پر5کروڑ85لاکھ روپے کاڈاکہ ڈال دیا

لاہور(نیوز ڈیسک)میونسپل کارپوریشن کے افسروں نے قومی خزانے پر5کروڑ85لاکھ روپے کاڈاکہ ڈال دیا،قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل فائنل میچ کے دوران لائٹس لگوانے کا ٹھیکہ 15 لاکھ روپے میں ہوامگر بل 6 کروڑ کا ادا کر دیا گیا۔

محکمہ اینٹی کرپشن نے اکائونٹس آفیسر عامر سعید اور دیگر افسروں کیخلاف انکوائری شروع کرتے ہوئے انہیں ریکارڈسمیت طلب کرلیا۔ اینٹی کرپشن لاہورریجن کو موصولہ درخواست میں الزامات لگائے گئے کہ لارڈ میئر کرنل (ر)مبشر کے علم میں لائے بغیر میونسپل کارپوریشن کے افسروں نے پی ایس ایل کے فائنل میچ کے دوران لگنے والی لائٹس کا ٹھیکہ من پسند افراد کو دیدیا، لائٹس کا بل 15 لاکھ روپے تھا جبکہ اکاؤنٹس آفیسر عامر سعیداوردیگر افسروں نے ملی بھگت سے بل 6 کروڑ کا بنواکرٹھیکیدار کو ادائیگی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں