احمد شہزادسیریزمیں کچھ نہ کرسکے مگربالوں کاسٹائل بدل لیا

دبئی(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے بازاحمد شہزاد اگرچہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں اپنے ریکارڈ میں زیادہ تبدیلی تو نہیں لا سکے مگر انہوں نے دبئی میں اپنا بالوں کا اسٹائل ضرور بدل لیا۔احمد شہزاد ان دنوں خراب فارم کے سبب مشکلات کا شکار ہیں، سری لنکا کے خلاف پہلے دو ون ڈے میں محض 8 رنز بنانے کے باعث انھیں تیسرے، چوتھے اور پانچویں ون ڈے میں منتخب نہیں کیا گیا۔ پانچویں ون ڈے کے حوالے سے بھی احمد شہزاد کو شاید یہ علم تھا کہ وہ حتمی 11 کھلاڑیوں کا حصہ نہیں ہو گے اسی لیے وہ اتوار کو پریکٹس سیشن کے دوران بیٹنگ کے بجائے بولنگ کرتے رہے۔لیکن اس وقت احمد شہزاد کی دبئی میں بالوں کی کٹنگ کی تصاویر کا بڑا چرچا ہے۔ احمد شہزاد نے چند روز قبل دبئی میں ایک سلون سے اسٹائلش انداز کا ہیر کٹ کروایا تھا،جس کی تصاویر اب منظر عام پر آگئی ہیں۔ان تصاویر میں احمد شہزاد خاصے خوش دکھائی دے رہے ہیں جب کہ تصویر میں واضع طور پر ان خاتون کو بھی دیکھا جا سکتا ہے،جنھوں نے ٹیسٹ بیٹسمین کا ہیر کٹ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں