اسلام آباد :ہائیکورٹ نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے، میڈیارپورٹس کے مطابق تحریک انصاف نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا ، جسٹس عامر فاروق، جسٹس محسن اخترکیانی اورجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل لارجر بنچ نے چیئرمین تحریک انصاف کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے اور سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کر دی، عمران خان کی جانب سے بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں اور انہیں 26 اکتوبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں