زرداری یا فریال تالپور نے حکم دیا تھا کہ ’’شرجیل میمن کو پھڑکادو،شاہد مسعود کا دعویٰ

اسلام آباد (ویب ڈیسک)سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا ہے کہ آصف زرداری نے شریف خاندان کو گرفتار کرنے کا بیان نواز شریف کی خواہش پر دیا، دو تین دن میں عزیر بلوچ کے مزید انکشافات سامنے آنے والے ہیں،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس ریکارڈنگ موجود ہے جس میں زرداری یا فریال تالپور میں سے کوئی ایک کہہ ر ہا ہے کہ شرجیل میمن کو پھڑکادو، سندھ میں جاری آپریشن اب کسی صورت نہیں رکے گا۔

یہ انکشافات سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہدمسعود نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری ذہنی طور پر تیار ہیں اور جانتے ہیں کہ مارشل لاءلگ جائے تاہم اس سے قبل انہیں فریال تالپور اور ساتھیوں کو باہر جانے دیا جائے۔ شرجیل میمن کو آصف زرداری پسند نہیں کرتے،اس لئے تو گرفتاری پر بیان تک نہ دیا۔ لیکن شرجیل میمن وطن واپس کیوں آئے ، شرجیل میمن کو اس لئے واپس آنا پڑا کہ ان کی زمینوں پر قبضے شروع ہوگئے تھے۔ اسحاق ڈار کے اہلخانہ بھی دبئی سے لندن پہنچ گئے ہیں۔ میڈیا میں سیاسی جماعتوں اور باہر کے لوگوں نے سرمایہ کاری کررکھی ہے جس کے ذریعے نئی نسل کے ذہنون میں زہر انڈیلا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں