علیمہ خان کے دفاع کیلئے وکیل سلمان اکرم راجہ میدان میں آ گئے

اسلام آباد آن لائن ) وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہاہے کہ علیمہ خان نے واجب الادا ٹیکس کا کچھ حصہ ادا کر دی ہے اور ان کے ذرائع آمدن کسی خیراتی رقم پر مشتمل نہیں ہیں ۔

وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ٹیکس معاملات میں وکیل سلمان اکرم راجہ نے رد عمل جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ علیمہ خان نے واجب الادا ٹیکس کاکچھ حصہ اداکردیا، علیمہ خان کے ذرائع آمدن کسی خیراتی رقم پرمشتمل نہیں، اس حوالے سے تمام افواہیں اورقیاس آرائیاں غلط ہیں ، علیمہ خان نے وراثتی جائیداد بیچ کربیرون ملک پراپرٹی بنائی ، بیرون ملک جائیداد کی قیمت 7.25 کروڑہے، بیرون ملک جائیدادمیں علیمہ خان کے شوہرکابھی حصہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں