شہباز شریف بڑے خطرناک آدمی ہیں: بابر اعوان

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق وزیر بابر اعوان نے کہاہے کہ شہباز شریف بڑے خطرناک آدمی ہیں۔جمعرات کو میڈیا سے بات چیت کے دور ان ایک صحافی نے بابر اعوان سے سوال کیا کہ نعیم الحق کی ٹوئٹر پر اپوزیشن لیڈر کو دھمکی پر کیا کہیں گے۔بابر اعوان نے جواب دیا کہ شہباز شریف بڑے خطرناک آدمی ہے۔بابر اعوان نے کہاکہ شہباز شریف آئوٹ لاءمنسٹر آف پنجاب ہے، انکو دھمکی دینا اپنے آپ کو خطرے میں ڈالنا ہے۔ بابر اعوان نے کہا کہ اس نے کوئی لائٹ سی بات کی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں