نوشہرو فیروز: انجنیئر پراونشنل ہائی وے کا اعلانیہ ترقیاتی کام کا ٹینڈر پانچ دن گزر جانے کے باوجود جاری نہ ہوسکا، کانٹریکٹرزکا انجنیئر آفیس کے سامنے احتجاج جاری

نوشہرو فیروز: انجنیئر پراونشنل ہائی وے کا اعلانیہ ترقیاتی کام کا ٹینڈر جاری نہ ہونے کی وجہ سے کانٹریکٹرزکا انجنیئر آفیس کے سامنے احتجاج پانچویں روز بہی جاری احتجاج کی قیادت یاسین چانڈیو، نصراللہ پنھور، اصغر میمن اور گلزار شاھ کر رہے تھے مظاہرین نے کہا کہ بارہ کروڑ کے سڑک بنانے کے لئے پانچ روز قبل ٹینڈر کرانے کے لئے اخبار میں اشتہار بہی دیا گیا تھا مگر انجنیئر اور متعلقہ عملہ دفتر سے پانچ روز سے غائب ہے، ٹینڈر کے بغیر ٹھیکا دینے کے لئے انجنیئر پر دباؤ ہے، اعلانیہ ٹینڈر کرا کے انصاف کیا جائے مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ انصاف کا جنازہ نکال کر من پسند ٹھیکیدار کو ٹھیکا دینے کی کوشش ہو رہی ہے مظاہرین کا کہنا تہا کہ اگر تین دن میں دوبارہ ٹینڈر کا اعلان نہ کیا گیا تو عدالت جائیں گے دوسری جانب انجنیئر پراونشنل ہائی وے سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر انکا فون نمبر بند ملا اس لئے انکا موقف سامنے نہ آسکا۔
رپورٹ جنید خانزادہ

اپنا تبصرہ بھیجیں