سامارو کے قریب گاؤں صدیق بنگلانی میں خاتون کا بہیمانہ قتل

ضلع عمرکوٹ کے سب ڈویژن سامارو کے بودرفارم پولس اسٹیشن کی حدود میں واقع گوٹھ صدیق بنگلانی میں شادی شدہ خاتون کو رشتے کے تنازع پرقتل کا افسوسناک واقع پیش آیا۔ جہاں قریبی رشتے داروں اختیار بنگلانی وسلیمان بنگلانی نے پستول سے فائرنگ کر کے خاتون کو قتل کر دیا اور موٹرسائیکل پرسوار ہوکر بآسانی فرار ہوگئے۔ایس ایچ او بودرفارم صالح رام کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی ہے اور مقتولہ کے والد امام بخش بنگلانی کی مدعیت میں دو ملزمان سلیمان بنگلانی اور اختیار بنگلانی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے دونوں ملزمان کوبھی گرفتار کرلیا گیا ہے اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ہے جبکہ آلہ قتل برآمد نا کیا جاسکا ہے ۔دوسری جانب ملزمان کا کہنا ہیکہ مقتولہ نے غیر برادری میں پسند کی شادی کی تھی جس پر غیرت میں قتل کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں