کراچی:شاہراہ فیصل پرفائرنگ کرنے والے عدنان پاشا کی نئی ویڈیو سامنے آگئی

کراچی (ویب ڈیسک)شاہراہ فیصل پرفائرنگ کرنے والے عدنان پاشا کی نئی ویڈیو سامنے آگئی، جس میں ملزم کا کہناہے کہ میری ویڈیو کو کیوں وائرل کیا جا رہا ہے،کیا کسی کو پتہ ہے میں کیوں فائر کئے،عدنان پاشا نے کہا کہ میں نے کسی حکومتی ادارے،رینجرزیاپولیس کوچیلنج نہیں کیا،اس کا کہناتھا کہ میں ہوتا کون ہوں اداروں کوچیلنج کرنے والا؟۔
عدنان نے کہا کہ شاہراہ فیصل پر 2 فائر کئے جومیری غلطی ہے،ذیشان سعید نامی شخص سے ذاتی تنازع ہے،جو باتیں کیں وہ ذیشان سعید کےلئے تھیں،عدنان پاشا کا کہناتھا کہ میرے والد کے قاتلوں کو 9 سال سے کیوں نہیں پکڑا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں