خوشگوار شادی شدہ زندگی کے لئے پاکستانی نوجوانوں کو دئیے جانے والے وہ مشورے جن پر انہیں کبھی بھی عمل نہیں کرنا چاہیے کیونکہ

کراچی(ویب ڈیسک)خوشگوار ازدواجی زندگی کے لئے کن باتوں کو دھیان میں رکھنا چاہئیے، یہ تو آپ نے بہت سنا ہو گا، لیکن کن باتوں پر دھیان نہیں دینا چاہئیے، آج یہ بھی جان لیجئے۔ دراصل ہمارے ہاں شادی کے متعلق نوجوانوں کو کچھ زیادہ ہی نصیحتیں کر دی جاتی ہیں، جن میں سے اکثر پر عمل کرنا یقینا اچھی بات ہے، لیکن ان میں سے کچھ ایسی بھی ہوتی ہیں جنہیں نظر انداز کردینا ہی بہتر ہوتا ہے۔ ویب سائٹ فیمینا کی ایک رپورٹ میں کچھ ایسی ہی اہم باتوں کا تذکرہ کیا گیا ہے:
یہ بات عام طور پر لڑکیوں کو سمجھائی جاتی ہے کہ وہ شریک حیات کو یہ احساس دلاتی رہیں کہ ”تم بہترین ہو، تمہارے جیسا کوئی نہیں۔“ البتہ یہ کوئی بہت اچھی حکمت عملی نہیں ہے۔ حقیقت تو یہ ہے کہ اس دنیا میں کوئی بھی کامل نہیں ہوتا۔ ہر کسی میں کچھ نہ کچھ خامیاں ضرور ہوتی ہیں۔ اگر آپ شریک حیات کو کامل قرار دیں گے تو اس کا آپ کے تعلق پر منفی اثر ہوگا۔ ہمیں ایک دوسرے کو ان کی خوبیوں و خامیوں کے ساتھ ہی قبول کرنا ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں