کراچی میں منافع خور سرگرم، لیموں کی قیمت 300، کیلا 150 روپے درجن تک پہنچ گیا

کراچی: (سٹی نیوز) ماہ صیام قریب آتے ہی کراچی میں منافع خور سرگرم ہو گئے، لیموں کی قیمت 300 روپے کلو سے تجاوز کرگئی، کیلا 150 روپے درجن تک پہنچ گیا۔

شہر میں لاک ڈاون ہے لیکن دوسری جانب منافع خور لوٹنے میں مصروف ہیں، رمضان کا چاند نکلا نہیں کہ عوام کو سبزی و پھلوں کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے سے دن میں تارے میں نظر آنے لگے۔

لیموں 45 روپے اضافے سے 325 روپے کلو ہوگئے، مٹر 120 اور بھنڈی 100روپے کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے، ایک ہفتے قبل 90 روپے درجن بکنے والے کیلے 150 روپے تک پہنچ گئے۔ اس کے علاوہ رواں ماہ مختلف دالوں کی قیمتوں میں 30 روپے کلو تک اضافہ دیکھا گیا۔

عوام کا کہنا ہے صوبائی حکومت لاک ڈاون سخت کرنے میں مصروف نظر آتی ہے جبکہ منافع خور بے لگام ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں