عمران خان کو صبر کا مشورہ دیئے جانے کے بعد شاہد آفریدی بھی میدان میں آگئے

کراچی (سٹی نیوز)ڈاکومینٹری میں عمران خان کو صبر کا مشورہ دیئے جانے کے بعد شاہد آفریدی بھی میدان میں آگئے اور وضاحت کی کہ مذکورہ ڈاکومنٹری 2سال قبل بنائی گئی تھی اور اب اس میں بہت کچھ بدل چکا ہے، خیالات کو پس منظر کے مطابق دیکھا جائے۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے گذشتہ دنوں نشر ہونی والی اپنی ڈاکومنٹری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ڈاکومنٹری 2سال پرانی ہے اور اس عرصے میں بہت کچھ بدل چکا ہے ، میرے سیاست کے حوالے سے خیالات کو پس منظر سے ہٹا کر پیش نہ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں