گزشتہ روز لاہورمیں دہشت گردی کی بد ترین کارروائی کے بعد وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے رابطہ کرکے لاہور دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا

اسلام آباد (سٹی نیوز)گزشتہ روز لاہورمیں دہشت گردی کی بد ترین کارروائی کے بعد وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے رابطہ کرکے لاہور دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے لاہور میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو واقعہ کی تفتیش اور جاں بحق افراد کی شناخت کے سلسلے میں وفاقی اداروں کی طرف سے ہر ممکنہ معاونت کی یقین دہانی کرائی۔واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار کے درمیان ناراضی کی خبریں گرم ہیں اور اس حوالے سے قیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری ہے کہ چوہدری نثار وزارت داخلہ کے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔بعض میڈ یا کے حلقوں کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار نے بطور وزیر داخلہ اپنی سرگرمیاں ختم کردی ہیں تاہم کل ہونے والے دھماکے کے بعد چوہدری نثار نے بطور وزیر داخلہ اداروں سے معلومات حاصل کیں اور شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطے میں بھی وفاقی اداروں کی جانب سے ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں