فیس بک نے فیروز پور روڈ پر دھماکے کے بعد لاہور میں اپنے صارفین کیلئے سیفٹی فیچر پیش کر دیاجس میں صارفین کو ’مارک سیف‘ کا آپشن دیا گیا تاکہ وہ اپنے اہلخانہ اور دوستوں کو اس دھماکے سے محفوظ ہونے کے بارے میں مطلع کرسکیں

لاہور(سٹی نیوز)فیس بک نے فیروز پور روڈ پر دھماکے کے بعد لاہور میں اپنے صارفین کیلئے سیفٹی فیچر پیش کر دیاجس میں صارفین کو ’مارک سیف‘ کا آپشن دیا گیا تاکہ وہ اپنے اہلخانہ اور دوستوں کو اس دھماکے سے محفوظ ہونے کے بارے میں مطلع کرسکیں،یہ پہلا موقع نہیں کہ امریکی کمپنی کی جانب سے پاکستان میں یہ فیچر لوگوں کو فراہم کیا ہو، اس سے قبل فیس بک نے لاہور کے گلشن اقبال پارک ، کوئٹہ کے سول ہسپتا ل دھماکوں اور 26 اکتوبر 2015 کے زلزلے کے بعد بھی یہ فیچر مذکورہ شہروں میں پیش کیا تھا ،اس فیچر میں عوام کی مدد سے تحفظ کیلئے پریشان لوگوں کی مدد کی جاتی ہے اور ایک صارف جو محفوظ قرار دیا جاتا ہے اس کے تمام فیس بک دوستوں کو اس کا نوٹیفیکیشن جاتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں