وزیر اعظم نواز شریف مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین عبدالقیوم کی دعوت پر3 روزہ دورہ پر مالدیپ پہنچ گئے ایئر پورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا

اسلام آباد (سٹی نیوز)وزیراعظم نواز شریف 3 روزہ سرکاری دورے پر مالدیپ پہنچ گئے۔ایئر پورٹ پر وزیراعظم کا مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین عبدالقیوم نے شاندار استقبال کیا گیا ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی ہمراہ ہیں۔
وزیر اعظم نواز شریف مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین عبدالقیوم کی دعوت پر3 روزہ دورہ پر مالدیپ پہنچ گئے ایئر پورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا ، وزیراعظم مالدیپ کی یوم آزادی تقریبات میں مہمان خصوصی ہوں گے۔دورے میں وزیراعظم کی مالدیپ کے صدرسے باضابطہ ملاقات ہوگی اور مختلف شعبوں میں تعاون کے مطاہدوں پر دستخط بھی جائیں گے۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں