کیا عمران خان غربت کی وجہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا اپنی والدہ کا علاج نہیں کرا سکے تھے

اسلام آباد (سٹی نیوز )کیا عمران خان غربت کی وجہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا اپنی والدہ کا علاج نہیں کرا سکے تھے ؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑنے کے بعد اصل حقیقت بھی سامنے آگئی۔
سپریم کورٹ میں اپنی منی ٹریل جمع کرانے والے عمران خان کو مسلم لیگ نواز کی جانب سے والدہ کے علاج معالجے کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایا جار ہا ہے تاہم اصل حقیقت یہ ہے کہ عمران خان علاج کیلئے اپنی والدہ کو برطانیہ لیکر گئے بلکہ پیسہ بھی پانی کی طرح بہایا مگر وہ جانبر نہ ہو سکیں۔
سماجی کارکن ماروی سرمد نے بھی عمران خان کی منی ٹریل پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’1984ء میں فلیٹ خریدا مگر 1985ء میں امی کا علاج کرانے کے پیسے نہیں تھے‘‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں