سابق صوبائی وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ آصف زرداری کونوازشریف کوئی ہمدردی نہیں

بدین (سٹی نیوز) سابق صوبائی وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ آصف زرداری کونوازشریف کوئی ہمدردی نہیں مگرذاتی مفاد کیلئے ملک کا بھی سودا کردینگے، جب حکمرانوں کی ترجیحات کرپشن ہو تو ادارے تباہ ہی ہوتے ہیں،،سندھ بھر میں تعلیم کا نظام تباہ حالی کا شکار ہے ہزاروں اسکول بند ہیں،عوام کے حقوق کیلئے میں نے ہمیشہ آواز بلند کی اور اب بھی کر تا رہوں گا۔ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے اپنے فرزند رکن ضلع کونسل حسام مرزا کے ہمرہ سماجی تنظیم کی جانب سے لاڑ تعلیمی ایمرجنسی کیمپ کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاموجودہ حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں اور کرپشن کے باعث ادارے تباہ ہو رہے ہیں عوام غربت اور بیروزگاری کا شکار ہے مسائل اور مشکلات میں کمی کی بجائے تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں