وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کی رہائی قومی عزت کے منافی ہے،جن لوگوں نے رہائی میں کردار ادا کیا ان کا ذاتی مفاد بھی ہو سکتا ہے

اسلام آباد (سٹی نیوز)وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کی رہائی قومی عزت کے منافی ہے،جن لوگوں نے رہائی میں کردار ادا کیا ان کا ذاتی مفاد بھی ہو سکتا ہے۔تفصیل کے مطابق سینیٹ کے اجلاس میں ریمنڈ ڈیوس کی کتاب میں انکشافات پر حافظ حمد اللہ اور اعظم سواتی ایوان میں توجہ دلاؤنوٹس پیش کیا۔ اس موقع پر حافظ حمد اللہ نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس نے رہائی میں 4افراد کے کردار کی نشاندہی کی،چاروں افراد میں سے کسی نے اپنی پوزیشن واضح نہیں کی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر خارجہ اپنی پوزیشن واضح کریں۔
سینیٹ کے اجلاس میں خواجہ آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کی رہائی قومی غیرت کے منافی تھی،ور ثا کو دیت کی رقم بھی پاکستانی حکومت نے ادا کی۔انہوں نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کی رہائی میں مختلف لوگوں نے کردار ادا کیا،جنہوں نے رہائی میں کردار ادا کیا ان کا ذاتی مفاد بھی ہو سکتا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے معاملے کی تحقیقات کرائی گئی تو ساتھ دوں گا،انکوائری کے واقعات تدارک کے لیے ہوں نہ کہ پوائنٹ سکورنگ کے لیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں