فور ٹ منرو کی خوبصورتی کو دوبالا کرنے اور سیاحوں کو اس پرفضائاور خوبصورت علاقے کی جانب راغب کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام شروع کردیئے

ڈیرہ غازی خان (سٹی نیوز)پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کے سیاحتی مقام فور ٹ منرو کی خوبصورتی کو دوبالا کرنے اور سیاحوں کو اس پرفضائاور خوبصورت علاقے کی جانب راغب کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام شروع کردیئے ہیں،اس سلسلے میں خوبصورت اور مضبوط سٹرکوں کی تعمیر تکمیل کے مراحل میں ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب میں ترقیاتی کام تیزی سے شروع کر دئیے ہیں جبکہ پسماندہ مگر قدرتی حسن سے مالا مال علاقے فورٹ منرو میں بھی تعمیر و ترقی کے کام جاری ہیں، اسی سلسلے میں راکھی گاج سے بیواٹا تک ڈبل روڈ تیار کی جا رہی ہے جس میں لوہے کے مضبوط اور خوبصورت پل بنائے جا رہے ہیں۔ اس سڑک اور پلوں کی تعمیر کے بعد اگلے د وسے تین سالوں میں فورٹ منرو واقعی جنوبی پنجاب کا مری بن جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں