برائن لارا کا بہترین کپتان اننگز پر اظہرعلی کو خراج تحسین

لاہور: (سٹی نیوز) سابق ویسٹ انڈین کپتان برائن لارا نے انگلینڈ کیخلاف شاندار اننگز کھیلنے پر پاکستانی کپتان اظہرعلی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے دور کے بہترین کرکٹر برائن لارا نے انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں بہترین اننگز پر اظہرعلی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قائد نے ماڈرن کرکٹ میں شاندار اننگز کھیل کر خود کو منوا لیا۔

انہوں نے کہا کہ اظہر کی فواد عالم اور محمد رضوان کے ساتھ شراکتوں نے پاکستانی ٹیم کو مکمل تباہی سے بچا لیا۔ برائن لارا نے سوشل میڈیا پراپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ وہ اظہر کی اننگز کو ماڈرن کرکٹ میں کسی کپتان کی جانب سے کھیلی گئی بہترین اننگز قرار دیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں