پرتگال: جعلی پاسپورٹ پر سفر کے الزام میں گرفتار برازیلی فٹبالر رونالڈینو رہا

لزبن: (سٹی نیوز) پرتگال میں جعلی پاسپورٹ پر سفر کے الزام میں گرفتار برازیلی فٹبالر رونالڈینو کو رہا کردیا گیا۔

پرتگال کی عدالت نے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کو اپنے ملک جانے کی اجازت دے دی، رونالڈینو کو نو ہزار ڈالر جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے جو خیراتی ادارے کو دی جائے گی۔ رونالڈینو کو پیراگوئے کے دارالحکومت آسنسیون کے ہوائی اڈے پر جعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ رونالڈینو نے قید کے دوران ہی اپنی 40 ویں سالگرہ 21 مارچ کو منائی تھی، رونالڈینو کو برازیل کے بہترین فٹبالرز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، انہوں نے برازیل کو 2002 میں فٹبال کا ورلڈ کپ جیتنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں