”خاتون ذرا تمیز سے بات کریں اور۔۔۔“ گزشتہ روز میچ سے پہلے بھارتی خاتون صحافی نے ایسی کیا بات کہہ دی کہ شعیب اختر نے آڑے ہاتھوں لے لیا؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان اور بھارت کا میچ ہو تو کرکٹرز بھرپور تیاری کرتے ہیں اور سابق کرکٹرز بھرپور تبصرے کرتے ہوئے اپنے اپنے تجزئیے بیان کرتے ہیں مگر گزشتہ روز میچ سے پہلے ایک بھارتی خاتون صحافی نے شعیب اختر سے ایسی بات کہہ دی کہ وہ بھڑک اٹھے اور صحافی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
مبینہ پولیس مقابلے میں 10 سالہ امل کی ہلاکت، سپریم کورٹ نے کمیٹی قائم کردی،نجی ہسپتال کا مالک طلب
شعیب اختر نے جیسے ہی شو کو جوائن کیا تو خاتون صحافی نے کہا ” ہمارے ہاں ہندوستان میں صفائی کے مشن کا دوسرا مرحلہ حال ہی میں شروع ہوا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ انڈین ٹیم نے اسے بہت سنجیدگی سے لے لیا ہے۔ 100 گھنٹے پہلے جس طرح سے پاکستانی ٹیم کی دھلائی ہوئی تھی، آج پھر سے آپ کے کھلاڑی دھلائی کیلئے تیار ہو کر آ رہے ہیں ناں؟“

اس پر شعیب اختر نے جواب دیا کہ ”مجھے نہیں معلوم کہ آپ کا نام کیا ہے مگر میں آپ کی بڑی عزت کرتا ہوں اور اگر تمیز کے دائرے میں رہ کر سوال کریں گی تو میں جواب دوں گا۔ مجھ سے کرکٹ کے سوال کریں، میں کرکٹ سے جواب دوں گا، دھلائی وغیرہ میری سمجھ میں نہیں آ رہی۔“
خاتون صحافی کے سوال پر مسکرا اٹھنے والے گوتم گمبھیر نے بھی جب شعیب اختر کا جواب سنا تو ان کی ہنسی رفو چکر ہو گئی جبکہ خاتون صحافی نے کہا کہ آپ برا مت مانیں اور اس کیساتھ ہی صحیح طریقے سے سوال پوچھا جس پر شعیب اختر نے جواب بھی دیا۔ ان کی یہ ویڈیو وائرل ہو گئی ہے اور پاکستانی انہیں خوب داد دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں