افغانستان نے رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا، بھارت کو کتنا ہدف دیا؟ جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

دبئی (ویب ڈیسک) ایشیاءکپ کے سپر فور مرحلے کے میچ میں افغانستان نے بھارت کو جیت کیلئے 253 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔
دبئی میں کھیلے جارہے سپرفور مرحلے کے پانچویں میچ میں افغان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اوپنر محمد شہزاد نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 116 گیندوں پر 124 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جس میں 11 چوکے اور 7 چھکے بھی شامل تھے۔ دیگر بلے بازوں میں محمد نبی 64 اور نجیب اللہ زردان نے 20 کہ گلبدین نائب نے 15 اور راشد خان نے 12 رنز بنائے۔ افغانستان نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے رویندرا جدیجا نے سب سے زیادہ 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور یادیو نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ احمد، چاہار اور جادیو نے 1,1 کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
واضح رہے کہ اس میچ میں بھارتی ٹیم کی قیادت مہندرا سنگھ دھونی کر رہے ہیں جبکہ روہت شرما اور شیکھر دھون کو آرام دیا گیا ہے۔ ٹاس کے موقع پر افغان ٹیم کے کپتان اصغر افغان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، بھارتی بلے باز اسپنر ز کے خلاف اچھا کھیلتے ہیں اس لیے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں