کراچی:ٹانگ ٹوٹی تو اس کے بعدباولنگ ایکشن ٹھیک کرنے کے لیے اپنے خواب سے مدد لی،سابق کپتان عمران خان

کراچی (نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئر مین اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے بتا یا کہ ایک بار ان کی ٹانگ ٹوٹی تو اس کے بعد انہوں نے باولنگ ایکشن ٹھیک کرنے کے لیے اپنے خواب سے مدد لی ۔جامع کراچی یونیورسٹی میں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے اپنی کرکٹ کے دور کا ایک قصہ سنا یا ۔انہوں نے بتا یا کہ جب میں کرکٹ کے عروج پر تھا تو میری ٹانگ ٹوٹ گئی اور تین سال تک کر کٹ نہ کھیل سکا اس کے بعد جب قومی ٹیم میں کرکٹ کھیلنا شروع کی تو باولنگ ایکشن میں نقص آگیا ۔ان کا کہنا تھا کہ میں ہر وقت باولنگ ایکشن کو ٹھیک کرنے کے بارے میں سوچتا رہا اور مختلف تجربات کرتا رہا لیکن پہلے جیسا باولنگ ایکشن واپس نہیں آ رہا تھا ۔عمران خان نے بتا یا کہ میں اپنی غلطی کودور کرنے پر توجہ دیتا رہتا اور رات کو سونے سے پہلے پورے دن کا تجزیہ کرتا تھا ،اچانک ایک رات میں نے خواب میں دیکھا کہ باولنگ ایکشن کیسے ٹھیک ہو گا ،جب خواب میں درست ایکشن دیکھا تو صبح جا کر اسی ایکشن پر عمل کیا تو یہ ٹھیک ہو گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں