کراچی: کسٹمز حکام نے کراچی میں کارروائی کے دوران 32 ٹن بھارتی کپڑا پکڑ لیا

کراچی (نیوز ڈیسک) کسٹمز حکام نے کراچی میں کارروائی کے دوران 32 ٹن بھارتی کپڑا پکڑ لیا۔
کسٹمز انٹیلی جنس نے کراچی سائٹ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ایک فیکٹری پر چھاپہ مارا جہاں سے 32 ٹن بھارتی کپڑاپکڑاگیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر کسٹمز کا کہنا ہے کہ بھارتی کپڑے کی مالیت 2 کروڑ 40 لاکھ روپے ہے جسے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
کسٹمز ذرائع کا کہنا ہے کہ پکڑا گیا کپڑا غیر قانونی طریقے سے سمگل کرکے پاکستان لایا گیا جس پر کسٹم ڈیوٹی ادا نہیں کی گئی تھی۔ معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے جس کے بعدسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں