لاہور:سپاٹ فکسنگ میں جیل کی سزا کاٹنے کے بعد کرکٹ کے میدان میں دوبارہ واپس آنے والے محمد آصف نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 400 وکٹیں مکمل کر لی

لاہور (نیوز ڈیسک) سپاٹ فکسنگ میں جیل کی سزا کاٹنے کے بعد کرکٹ کے میدان میں دوبارہ واپس آنے والے محمد آصف نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 400 وکٹیں مکمل کر لی ہیں۔

محمد آصف نے قائداعظم ٹرافی کے دوران انتہائی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلے بازوں کے ناک میں دم کئے رکھا اور ثابت کیا کہ ”مچھلی کبھی تیرنا نہیں بھولتی۔“
محمد آصف نے اہم سنگ میل عبور کرنے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ”الحمد اللہ! میں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 400 وکٹیں پوری کر لی ہیں۔ آپ کی دعاﺅں کے بغیر یہ بالکل بھی ممکن نہیں تھا۔ آپ سب کا بہت بہت شکریہ۔“

محمد آصف کے مداح یہ اعزاز حاصل کرنے پر بہت خوش ہوئے اور مبارکباد دینے کیساتھ ساتھ سوالوں کی بوچھاڑ بھی کر دی اور دلچسپ بات یہ ہے کہ سب ہی شائد یہ چاہتے ہیں کہ وہ دوبارہ قومی ٹیم میں شامل ہو جائیں۔

”اوئے ہیرو“ نامی ٹوئٹر صارف نے پوچھا ”آصف بھائی کیا ہم پی ایس ایل میں آپ کو دیکھیں گے“

سردار عمار بیگ نے مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ”مبارک ہو۔۔۔ امید ہے کہ آپ دوبارہ قومی ٹیم میں شامل ہوں گے۔“

عمیر راؤنے لکھا ”آپ کو سزا مکمل ہوتے ہی ٹیم میں شامل ہونا چاہئے تھا“

تنویر نے کہا ”چرس پیو اور مزید وکٹیں حاصل کرو۔۔۔ آپ نے اپنی زندگی تباہ کر لی“

ولید گوندل نے لکھا ”آپ بہت ہی زبردست باؤلر ہیں مگر بدقسمتی سے آپ نے اپنا کیرئیر تباہ کر لیا“

عاطف جہانگیر نے لکھا ”مبارک ہو۔۔۔ امید ہے کہ آپ نے اپنی بہت ساری ’پیاری‘ غلطیوں سے سیکھا ہو گا اور اگر دوبارہ ٹیم میں شامل کیا گیا تو پاکستان کی خدمت کریں گے“

اپنا تبصرہ بھیجیں